ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزی و فر وٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا

ہفتہ جون 22:51

وہاڑی۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و فر وٹ منڈی کی مسلسل ما نیٹرنگ جاری ہے جس سے قیمتوں میں مستحکم ہیں جس سے براہ راست عوام کو ریلیف مل رہا ہے عوام کی فلاح وبہبو د کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محموداور ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر خضر حیات بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے پوری منڈی کا معا ئنہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کرائی قیمتوں کا تعین کرایا اور پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور وزن کو چیک کیا انہوں نے اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کو ہد ایت کی کہ سبز ی منڈی میں نا قص اشیائے کو نہ آنے دیا جائے بلکہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے مز ید ہد ایت کی کہ تمام دکا ندار مارکیٹ کمیٹی کی جا ری کردہ پرائس لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاںکر یں جو بھی دکاندار پر ائس لسٹ آویزاں نہیں کر ے گا اس کے خلاف سخت کاروائی اور جرمانہ کیا جائے گا۔