Live Updates

نواز شریف کی فیصل آباد آمد نے بڑا کام کر دکھایا،اپنی ہی دوپارٹیوں کے مخالفین کی صلح کروا دی

سابق وزیر اعظم نے چوہدری شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے اختلافات ختم کروائے اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے سے لگایا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 2 جون 2018 21:35

نواز شریف کی فیصل آباد آمد نے بڑا کام کر دکھایا،اپنی ہی دوپارٹیوں کے ..
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-02 جون 2018ء ) :نواز شریف کی فیصل آباد آمد نے بڑا کام کر دکھایا،اپنی ہی دوپارٹیوں کے مخالفین کی صلح کروا دی سابق وزیر اعظم نے چوہدری شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے اختلافات ختم کروائے اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے سے لگایا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت پہلی مرتبہ اپنی مقررہ آئینی مدت کو پوری کرنے کے بعد 31 مئی کو رخصت ہو چکی ہے اور اب مسلم لیگ ن کو ایک مرتبہ پھر سے انتخابات کے امتحان کا سامنا کرنا ہے۔

اس مرتبہ مسلم لیگ ن کے لیے انتخابات کا مرحلہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔مسلم لیگ ن کی قیادت بری طرح سے کرپشن کیسسز میں پھنسی ہوئی ہے۔دوسری جانب حکومت کے دور میں بھی کچھ ایسے موڑ آئے جنہوں نے مسلم لیگ ن کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا جس میں ختم نبوت والی شق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور پانامہ کیس اہم ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں مسلم لیگ کے بڑے بڑے ناموں نے پارٹی سے اپنی سیاسی وفاداری منقطع کر لی۔

اب تک متعدد اہم اراکین اسمبلی پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔ایسے میں رہی سہی قیادت کا آپسی اختلاف الیکشن میں مسلم لیگ ن کے زہر قاتل ثابت ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے مسم لیگ ن نے ایک بڑا بریک تھرو حاصل کر لیا ہے۔نواز شریف کی فیصل آباد آمد نے بڑا کام کر دکھایا،اپنی ہی دوپارٹیوں کے مخالفین کی صلح کروا دی سابق وزیر اعظم نے چوہدری شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے اختلافات ختم کروائے اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے سے لگایا۔

اس موقع پر چوہدری عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی موجودگی میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو گلے سے لگا لیا ۔اس موقع پر نواز شریف کافی خوش دکھائے دئیے جبکہ چوہدری شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے تاثرات بھی خاصے اچھے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات