سول ایوی ایشن کا ہنگامی ایکشن، شاہین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ جون 21:39

سول ایوی ایشن کا ہنگامی ایکشن، شاہین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سول ایوی ایشن نے ہنگامی ایکشن لیتے ہوئے نجی ہوا باز کمپنی شاہین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر نجی ہوا باز کمپنی شاہین ائیر لائن کا فضائی آپریشن روک دیا ہے۔ شاہین ائیر لائن کے ذمے 54 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار 66 روپے واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ائیر لائن کی انتظامیہ کو تین روز قبل واجبات کی ادائیگی کی یاد دہانی کے لئے خط لکھا گیا تھا جس میں واضح کہا گیا کہ اگر یکم جون تک ادائیگی نہ کی گئی تو ائیر لائن کو ائیر پورٹس پر کسی طرح کی سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی ۔ تاہم شاہین ائیرلائن کی جانب سے سول ایوی ایشن کے نوٹس پر نہ کوئی جواب دیا گیا نہ ہی واجبات ادا کیے گئے۔ اب مقررہ وقت تک ادائیگی نہ کرنے پر سول ایوی ایشن نے ائیر لائن کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن روکدیا ہے ۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ائیر لائن کی جانب سے مسلسل کئی ماہ سے وعدوں کے باوجود ادائیگی نہیں کی جارہی تھی جس کی وجہ سے انتہائی اقدام اٹھانے پرمجبور ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :