ْ میر خالد خان لانگو ریٹائرڈ منٹ کا فیصلہ واپس لے کر عوام کی خدمت کرے،پرنس آغا موسیٰ جان

ہفتہ جون 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء پرنس آغا موسیٰ جان نے کہا ہے کہ میر خالد خان لانگو سے سیاسی اختلافات ہے لیکن میر خالد خان لانگو ریٹائرڈ منٹ کا فیصلہ واپس لے کر عوام کی خدمت کرے بلوچستان نیشنل پارٹی عام انتخابات میں اقتدارمیں آکر بلوچ اور بلوچستانی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرینگے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی جمہوری وسیاسی جماعت ہے انتخابات ملتوی کرانے کے حق میں نہیں ہے تا ہم جو حالات چل رہے ہیں ان حالات کے مطابق انتخابات ہو تے نظر نہیں آرہے کیونکہ بلوچستان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیا اور ملکی حالات بھی مختلف ہے تو ان حالات میں 25 جولا ئی کو انتخابات کرانا مشکل لگ رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے جمہوری نظام کے لئے بہت قربانیاں دی ہے عام انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی بھر پور حصہ لے گی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے انتخابات میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ میر خالد خان لانگو سے لاکھ اختلاف صحیح مگر ان کو استعفیٰ نہیں دینا چا ہئے کیونکہ میر خالد خان لانگو سیاسی آدمی ہے اور اتنی جلدی سیاست سے ریٹائرڈ ہونا اچھا عمل نہیں ہے میر خالد خان لانگو سے سیاسی اختلافات ہے لیکن میر خالد خان لانگو ریٹائرڈ منٹ کا فیصلہ واپس لے کر عوام کی خدمت کرے بلوچستان نیشنل پارٹی عام انتخابات میں اقتدارمیں آکر بلوچ اور بلوچستانی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرینگے۔