Live Updates

فاٹا میں قومی اسمبلی کے سات حلقوں کیلئے تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جون 2018 21:51

فاٹا میں قومی اسمبلی کے سات حلقوں کیلئے تحریک انصاف نے امیدواروں کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) فاٹا میں قومی اسمبلی کے سات حلقوں کیلئے تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت فاٹا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاٹا میں قومی اسمبلی کے سات حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ۔

 فاٹا کے این اے 40 سے گل داد خان، 41 سے گل ظفر خان اور 42 سے سجاد خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے
۔ جبکہ این 43، 46، 48 اور 51 سے بالترتیب نورالحق قادری، سید اقبال میاں، اورنگزیب خان اور قیصر جمال انتخاب لڑیں گے۔ اس ضمن میں کارروائی مکمل کرنے کیلئے تحریک انصاف الیکشن مینجمنٹ سیل کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات