Live Updates

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے اس کی تمام سیاسی اور دینی جماعتیںمعترف ہیں،پرویزخٹک

ہفتہ 2 جون 2018 22:52

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے اس کی تمام سیاسی ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، پی ٹی آئی کے جنون کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا،کارکن 25 جولائی کے انتخابات میں کامیابی کے لئے متحدہ ہوکر پی ٹی ائی کا انقلابی منشور گھر گھر تک پہنچائیں،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پانچ سالہ دور میں جو انقلابی اقدامات اٹھائے اس کی تمام سیاسی اور دینی جماعتیںمعترف ہیں۔

تھانہ پٹوا رکلچر میں بڑی حدتک تبدیلی آچکی ہے، صحت تعلیم سمیت تمام محکموں میں نمایاں فرق نظر آرہا ہے، دوبارہ منتخب ہوکر اپنا ادھور مشن پورا کریں گے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نیNA-26 پی کے 61-64 سمیت تین حلقوںسے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

وہ پشتون گڑھی کے قریب پی ٹی ائی این اے 26 اور پی کے 65-64 کے مرکزی الیکشن افس کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمران خٹک سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی ائی کے ضلعی صدر میاں جمشیدا لدین کاکاخیل ، سابق ایم پی اے میاں خلیق الرحمن خٹک ، سابق ایم پی اے ادریس خٹک پی ٹی ائی تحصیل نوشہرہ کے صدر زرعالم خان ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ابرار ، تحصیل ناظم میاں مرتضیٰ الرحمن، اسحق خٹک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر عطاء الرحمن ،محمد علی اورخالد عثمان کو این اے 26 کے لے فوکل پرسن مقرر کیا اوران کو الیکشن افس کی زمہ داریاں سونپ دی گئیںوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کا ر استہ کوئی روک نہیں سکتا،مخالفین کو2018 کے انتخابات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میںپاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے جو انقلابی اقدامات کیے وہ کسی حکومت میں نہیں کیے گئے اسی لیے عوام تحریک انصاف کے اقدمات اور منشور سے متاثر ہوکرعمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دے رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں مخالفین عبرت ناک شکست کھائیں گے، تحریک انصاف کی سب سے بڑی تبدیلی اس صوبے میں امن کی واپسی ہے۔ اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو صرف اور صرف عمران ہی کی صورت میں ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے صوبے میںکرپشن اورکمیشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے اوراس میں کافی حدتک کمی لائے تقرریاںاور تبادلے میرٹ پر کیے گئے ، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ این ٹی ایس کے زریعے ہزاروں اساتذہ بھرتی کیے گئے۔

انھوں نے کہاکہ نوجوان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں ۔ انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ملک میں ڈاکو راج ، چوری اور لوٹ مار کی سیاست ختم کرنے کے لیے ان کو آگے آنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے،اگر ہمارے آج کے سکولوں کا ماضی کے سکولوں کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو فرق واضح نظر آئے گا،صوبے کے نادار اور غریب لوگوں کیلئے صحت انصاف کار ڈ کا اجراء کیا جو صوبائی حکومت کا بہترین پالیسی اقدام ہے،صوبے میںپولیس کو مثالی پولیس بنایا گیا اور ہماری پولیس ایک بہترین فورس بن چکی ہے،اداروں کو بااختیار بنایا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات