ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کاروائی، حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالے سکولز بند کردئے گئے

ہفتہ 2 جون 2018 22:52

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کاروائی، حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالے سکولز بند کردئے گئے، تما م سکولز مالکان کل سے سکولز بند کردے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کریںگے ۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کا پولیس کے ہمراہ چھاپے، ضلع بھر میں 50 سے زائد پرائیویٹ سکولز کو تالے لگادئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبر پختونخواہ کی اعلامئے کے مطابق ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے کاروائی کرتے ہوئے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنیوالے پرائیویٹ سکولز بند کردئے، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبر پختونخواہ نے میدانی علاقوں میں یکم جون تا یکم اگست 2018تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور پشاور ہائیکورٹ نے اس دوران فیس وصولی کو غیر قانونی قرار دیکر روک دیا ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان، پشاور ہائیکورٹ اور پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبر پختونخواہ کی احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے سکولز بند نہ کرنیوالے سکول مالکان اور سکولز کیخلاف کاروائی کا آعاز کردیا،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کا پولیس کے ہمراہ چھاپے مارکر ضلع بھر میں 50 سے زائد پرائیویٹ سکولز بند کردئے ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے تمام پرائیویٹ سکولز مالکان کو کل تک سکولز بند رکھنے کا حکم دیا ہے،خلاف ورزی کرنیوالے سکولز مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے۔