ضلعی ناظم پشاورکاسوشل میڈیاپرچلنے والی خبرکانوٹس،ہشتنگری میں متاثرہ لڑکی کے گھرپہنچ گئے

ہفتہ 2 جون 2018 22:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رات گئے ہشتنگری میں متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ گئے ‘ اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اس موقع پر ضلع ناظم نے علاقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو طلب کرکے جلد سے جلد ملزم کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کئے جبکہ متاثرہ لڑکی کے گھر کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار تعینات کرنے کے بعد احکامات جاری کئے اور متاثرہ خاندان کو ضلعی حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس قسم کے واقعات لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک صبر کا درس دیتا ہے اسکے باوجود جہالت کا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے اس عزم کااظہارکیا کہ ملزمان کو جلد سے قانون کے گرفت میں لایا جائیگا اورقرار واقعی سزا دی جائیگی ۔