حسن بیگ نے ڈی جی سی اے اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

ہفتہ جون 22:52

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری/ایڈیشنل سیکریٹری ( بی ایس 21 ) حسن بیگ نے ایوی ایشن ڈویژن میں اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔وہ قائداعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ایم فل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حسن بیگ پاکستان کی سول سروس کے مختلف اعلی عہدوں بشمول اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس ، ڈپٹی سیکریٹری پروجیکٹس اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیولمپنٹ فنانس راولپنڈی، ڈپٹی سیکریٹری ایف آئی اے وزارت داخلہ،، لیبیا میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشی، جوائنٹ سیکریٹری منسٹری آف اوورسیز پاکستانی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر، جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ، جوائنٹ سیکریٹری منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان حلال فوڈ اتھارٹی کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایوی ایشن ڈویڑن میں اپنی تعیناتی سے قبل وہ ایڈیشنل سیکریٹری کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان کے عہدے پر فائز تھے۔