کوئٹہ ، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 2 جون 2018 22:54

ٍکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) کوئٹہ کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر جتک اسٹاپ کے قریب دو گرپوں میںزمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے محمد عیسیٰ ولد الہیٰ بخش نامی شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے