کوئٹہ، شہر کے مختلف علاقوں میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی کارروائیاں

ہنڈی اور حوالے کے غیر قانونی کام میں ملوث 8افراد گرفتار، بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ہفتہ 2 جون 2018 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی کاروائیاں ہنڈی اور حوالے کے غیر قانونی کام میں ملوث 8افراد گرفتار بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ، ایف آئی ذرائع کے مطابق ڈائر یکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان الطاف حسین کی نگرانی میں ایف آئی اے نے کوئٹہ شہر کے علاقوں علمدار روڈ، چوہڑمل روڈ پر مختلف کاروائیوں کے دوران ہنڈی اور حوالے کے کام میںملوث 8افراد کو گرفتار کرلیا اورانکے قبضے سے بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ،گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی گئی مزید گرفتاریوں کا امکان ہے