Live Updates

کچھ لوگ آئندہ انتخابات کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں،پیپلزپارٹی ان سازشوں کو اچھے طرح جانتی ہے ، نثار کھوڑو

ہفتہ 2 جون 2018 22:54

کچھ لوگ آئندہ انتخابات کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں،پیپلزپارٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ کچھ لوگ آئندہ انتخابات کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی ان سازشوں کو اچھے طرح جانتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع شرقی کی افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی ،شہلارضا،راشدربانی،سعیدغنی ،اقبال ساند،عاجز دھامراہ، ایوب کھوسو ،وقاص شوکت اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پارلیمنٹ کا حق غصب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔چیف جسٹس کو بھی نوٹس لیناچاہیے۔کچھ لوگ آئندہ انتخابات کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی ان سازشوں کو اچھے طرح جانتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی تک نگران وزیراعلی کا نام نامزدگی نہیں کرسکی ہے ۔انتخابات ملتوی کرانے کی قراردیں لائی جارہی ہے لوگ اس پر خاموش کیوں ہے۔پیپلزپارٹی کے پاس کتنابھی ٹائم کم کیوں ناہو تیر پر ٹھپ لگائے گے ۔بلاول بھٹو زرداری کو جتواکر رہیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات