Live Updates

ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقاتوں کا معاملہ ؛ احسن اقبال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

میری ریحام خان سے صرف ایک ملاقات ہوئی اور وہ بھی انکی شادی سے پہلے،مجھے سابقہ میاں بیوی کے معاملات میں گھسیٹا جا رہا ہے،احسن اقبال کا ردعمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 2 جون 2018 22:38

ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقاتوں کا معاملہ ؛ احسن اقبال کا رد عمل ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 02 جون 2018 ء) :ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقاتوں کے معاملہ پر احسن اقبال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔احسن اقبال نے اپنے ذریعے سے ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کروانے کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔احسن اقبال نے رد عمل دیتے ہوئے کہا میری ریحام خان سے صرف ایک ملاقات ہوئی اور وہ بھی انکی شادی سے پہلے،مجھے سابقہ میاں بیوی کے معاملات میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب میں وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔

(جاری ہے)

کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ تاہم ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہو چکی ہے۔اس حوالے سے سب سے زیادہ فکر پاکستان تحریک انصاف کو ہو رہی ہے،اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ گزارے اپنے ازدواجی ذکر کا بھی بطور خاص ذکر کیا ہے اور اس حوالے سے بہت سے انکشافات کئیے جائیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب مسلم لیگ ن کی آشیرباد پر لکھی جا رہی ہے اور اسکا مقصد صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کو بدنام کرنا اورعمران خان پر ذاتی حملے کرنا ہے۔ترجمان تحریک اںصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کرنے کے بعد کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا۔
۔

ترجمان تحریک انصاف نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ ریحام خان ،احسن اقبال کے ذریعے مریم نواز سے ملتی رہیں ،اس لیے ریحام کی کتاب پاکستان تحریک انصاف کو بدنام کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔اس پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ذریعے سے ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کروانے کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔احسن اقبال نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ من گھڑت ای میلز کے ذریعے تحریک انصاف کا دفاع شرمناک ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے ریحام خان کی مریم نواز سے کوئی میٹنگ فکس نہیں کروائی بلکہ میں تو ریحام خان سے صرف ایک ہی بار ملا ہوں اور وہ بھی انٹرویو کے سلسلے میں جبکہ وہ معاملہ بھی انکی شادی سے پہلے کا تھا۔انکا کہنا تھا کہ مجھے سابقہ میاں بیوی کے معاملے میں بے جا گھسیٹا جا رہا ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات