فیصل آباد،رمضان المبارک ہمیں دوسروں سے ہمدردی اوربھلائی کا سبق دیتا ہے، جنرل خالد مسعود

مستحق اورضرورت مندافراد کابے حد خیال رکھیں اور نیکی اوربھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 2 جون 2018 23:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ اجروثواب کمانے کے لئے مستحق اورضرورت مندافراد کابے حد خیال رکھنا چاہیے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد مسعود فروکہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میںچیمبر آف کامرس،فلورملز ایسوسی ایشن،سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور بڑادواخانہ کے اشتراک سے غریب ومستحق افراد میں غذائی اشیاء پر مبنی رمضان گفٹ پیکٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

صدر چیمبر آف کامرس شبیر حسین چاولہ،ایڈمن آفیسر کنڈکٹ ریاض حسین انجم،فواد علی رانا اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں دوسروں سے ہمدردی اوربھلائی کا سبق دیتا ہے جس کے دوران اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتوں کے حصول کے لے محروم طبقات کی حاجت روائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بے وسیلہ افراد میںراشن کے بھاری پیکٹس تقسیم کرنے کے عمل کو عظیم نیکی قراردیا اورمخیر حضرات کی فلاحی خدمات کو سراہا۔

صدرچیمبر آف کامرس شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ صدقات وخیرات کی تقسیم کے سلسلے میں اہل ثروت اوروسائل یافتہ افراد کو زیادہ سے زیادہ آگے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ غریبوں کی دستگیری کا درس دیتا ہے لہذا اس متبرک ماہ میں نیکی اوربھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے۔