راولپنڈی،صادق آباد پولیس پکٹ پر گرنیڈ حملہ میں نامزد ملزمان عدم ثبوت پر بری

ہفتہ 2 جون 2018 23:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) انسدا د دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے صادق آباد پولیس پکٹ پر گرنیڈ حملہ میں نامزد ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کرنے کا حکم دیا ہے باجوڑ کے رہائشی سمیع اللہ اور اسلام الد ین پر الزام تھا کہ انہوں نے 14نومبر2014 کو پولیس چوکی پر بارودی مواد سے حملہ کیا تھاتاہم استغاثہ ملزمان پر الزامات ثابت نہ کر سکا جس پرعدا لت نے شک کافائدہ دیتے ہو ئے دونوں ملزمان کو بری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :