مہمندبرادری این اے 31 اور پی کے 76 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیاء اللہ آفریدی کو کامیاب کرائیں، حاجی میاں گل مہمند

ہفتہ جون 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حاجی میاں گل مہمند نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مہمندبرادری این اے 31 اور پی کے 76 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیاء اللہ آفریدی کو کامیاب کرائیں کیونکہ ضیاء اللہ آفریدی ہی پشاور کے ترقی کا پہچان ہے انہوں نے مہمند برادری کے شناختی کارڈ مسئلہ ‘پاسپورٹ مسئلہ اور دیگر مسائل حل کئے انہوں نے کہاکہ مہمند برادی ضیاء اللہ آفریدی کے ہاتھوں کو مضبو ط کرینگے کیونکہ وہ ایماندار اور مخلص انسان ہے انہوں نے اپنے پانچ سالہ حکومت میں علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پشاور کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اور شہر میں جگہ جگہ کھڈے بنائے ہوئے ہے جبکہ ہسپتالو ں کی حالت زار بھی خراب ہے اور مریضوں کو رلایاجاتاہے انہوں نے مہمند برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے کی ترقی کیلئے ضیاء اللہ آفریدی کو وو ٹ دیں اورانشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن 2018 ء میں کلین سویپ کرے گی اور پی پی پی ملک بھر میں حکومت بنائے گی