پشاور،گنجان آباد علاقہ گلبہار نمبر چار ‘مدینہ سٹریٹ میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی

ہفتہ 2 جون 2018 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) پشاور کے گنجان آباد علاقہ گلبہار نمبر چار ‘مدینہ سٹریٹ میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے روزانہ سات سے آٹھ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ نے روزداروں کو انتہائی اذیت میں مبتلا کررکھا ہے ‘لوڈشیڈنگ کے لئے کوئی شیڈول نہیں جب جی چاہتا ہے بجلی کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے جس کے باعث روزداروں ‘خواتین اور بچوں کو مسائل کا سامنا ہے بجلی کی سپلائی بند ہوتے ہی پانی کی سپلائی بھی بند ہوجاتی ہے اس سلسلے میں کئی مرتبہ شکایات کی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی علاقے کے عوام نے پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :