چوآ خالصہ نئی آبادی دھمالی روڈ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے، سڑک دو اور ووٹ لو کا نعرہ مستانہ بلند کر دیا

ہفتہ جون 23:11

کلرسیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) نئی آبادی چوآ خالصہ کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے کسی بھی لیڈر نے سڑک تعمیر کرنے کی کوشش نہیں کی جبکہ عرصہ دراز سے ہم لوگ مطالبہ کرتے آرہے ہیں حلقہ میں ترقی کے دعوے کا نعرہ بلند کرنے والے سیاسی عمائدین اور ایم این اے اور ایم پی اے کی طرف سے لولی پاپ کئی بار دیا گیا بلدیہ چیرمینوں نے ہمیں روڈ کی تعمیر کا سبز باغ دکھا کر ووٹ لیا ہے اور بعد میں اخباری سرخیوں میں ووٹ کی تعمیر کے ٹینڈرمنظوری کے اعلانات بھی کیے لیکن آج تک ہماری روڈ کھنڈارت کا منظر پیش کر رہی ہے جس کی تعمیر کے لیے کسی نے کاوش نہ کی لیکن آمدہ الیکشن میں جو بھی امیدوار سڑک تعمیر کرے گا ہم اپنے ووٹ اس کے حق میں پول کرینگے۔

متعلقہ عنوان :