ہیضہ اور پیٹ کی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو گیا ہے،

متاثرہ مریضوں کے لیے تحصیل ہسپتال میں ایمر جنسی سروسز موجود ہیں،ڈاکٹر ایم عالم

ہفتہ 2 جون 2018 23:11

کلرسیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر ایم عالم نے کہا ہے کہ ہیضہ اور پیٹ کی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں ان دنوں بہت اضافہ ہو گیا ہے متاثرہ مریضوں کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمر جنسی سروسز موجود ہیں لیکن روز داروں کو اس صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیں انھوں نے کہا کہ افطاری میں تلی ہوئی اشیا اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز لازمی ہے روزہ دار تربوز ،خربوزہ اوردیگرفروٹ استعمال کریں جبکہ یہ اشیاکھانے کے فوری بعد پانی سے پرہیز کریں انھوں نے کہا کہ افطاری کے بعد سکنجین اور سادہ پانی پر انحصار کیا جائے وہ بھی بہت زیادہ ٹھنڈا نہ ہو بصورت دیگر گلے خراب کی شکایت اور پھر بخار کا اندیشہ ہے ڈاکٹر ایم عالم نے کہا کہ روزہ داروں میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کواٹرہستپال کلرسیداں کی ایمرجنسی میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :