جعلی فیس بک اکائونٹس کا انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کا خدشہ،رہائیکورٹ میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے درخواست دائر

ہفتہ جون 23:11

جعلی فیس بک اکائونٹس کا انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کا خدشہ،رہائیکورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) جعلی فیس بک اکائونٹس کے پاکستان کے انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کے پیش نظر لاہو رہائیکورٹ میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔مقامی وکیل شاہد جمال کی جانب سے دائر درخواست میں فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ، وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مارک زکربرگ اپریل 2018 کو امریکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، جہاں نے انہوںنے اعتراف کیا تھا کہ جعلی فیس بک اکائونٹس پاکستان کے الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا کام ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو جمہوری رویوں کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کا حکم دیا جائے اور وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور پی ٹی اے کو جعلی فیس بک اکائونٹس ختم کیلئے مارک زکربرگ سے رابطے کا حکم دیا جائے۔