ڈی آئی خان کے بعد پشاور میں بھی انسانیت سوز واقعہ،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے

مخالفین نے 16 سالہ لڑکی کو گلی میںبے پردہ کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالا آئی جی خیبر پختوںخواہ صلاح الدین محسود نے واقعے کا نوٹس لیکر ایس ایچ او اور متعلقہ افسران کو فوری ملزم کی گرفتاری کا حکم دیدیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ڈی آئی خان کے بعد پشاور میں بھی انسانیت سوز واقع پیش آیا،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،،مخالفین نے 16 سالہ لڑکی کو گلی میںبے پردہ کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔حیوانگی کا واقعہ تھانہ ہشتنگری کی حدود میں پیش آیا ،جہاں پولیس کے مطابق بدھ کے روز بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،اس دوران بڑے انسانیت کو بھلا بیٹھے،اور مخالفین نے 16 سالہ لڑکی کوبے پردہ کرکے اس پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کی چیخ و پکار سننے پر اہل علاقہ گھروں سے نکل آئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خاندان کے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ایس ایچ او کے مطابق مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آئی جی خیبر پختوںخواہ صلاح الدین محسود نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان کو جلد انصاف کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :