ہم اقتدار میں آکر کراچی کو پھر زبان قوم،نسل کی تفریق کے بغیر روشنیوں کا شہر بنائیںگے، چیئرمین پی ایس پی

ہمارا مقصد سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت ہے، سید مصطفی کمال

ہفتہ جون 23:13

ہم اقتدار میں آکر کراچی کو پھر زبان قوم،نسل کی تفریق کے بغیر روشنیوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں سہیل موسانی کی سربراہی اقرا یونیورسٹی کے طلبا اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کے وفد کی پاکستان ہاؤس آمد اور چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال سے ملاقات، وفد میں شامل تمام افراد نے آنے والے جنرل الیکشن میں پاک سر زمین پارٹی کی بھرپور حمایت اور پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم آپ کو پی یس پی کے پلیٹ فارم سے خوش آمدید کہتے ہے انہوں نے کہا پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ اختیارات کا مرکزی سطح تک محدود ہونا ہے کراچی میں تین فورٹ لائن ہیں جن میں لوگوں کو سیاسی مذہبی اور زبان کی بنیاد پر لڑا کر پاکستان کے دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہم نے جب یہ کام کرنے کا ارادہ کیا تو ہم نے سوچا ترقی جب تک پائیدار نہیں ہوگی جب تک آپس میں لوگوں میں محبت نہ ہو ہماری سوچ یہ ہے کہ ہماری جیت میں دوسری کی ہار نہ ہو ہم وہ کام کر رہے ہیں کہ جسمیں ہمارے دشمن کی خیر کا راستہ پی ایس پی سے ہی ہوکر گزرتا ہے ہم وہ لوگ ہیں جنکی مخالفین نے بھی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ہم پر ایک پیسے کے کرپشن کا الزام نہیں لگاسکے ہماری نظامت کے دور میں جو کام ہوئے اس کی وجہ سے کراچی روشنیوں کا شہر بنا لیکن گزشتہ دس سالوں میں سب کچھ برباد کردیا گیا ہم اقتدار میں آکر کراچی کو پھر زبان قوم،نسل کی تفریق کے بغیر روشنیوں کا شہر بنائینگے ہمارا مقصد سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرچم کو ماننے والے ہر شخص سے ہمیں بات کرنی ہے چاہے وہ ہمارا مخالف ہی کیوں نہ ہو لیکن ہمیں کسی سے دشمنی نہیں کرنی ہم اس شخص پر زیادہ محنت کرینگے اور زیادہ جھک کر ملینگے تاکہ وہ ہمارا قائل ہوجائے کیونکہ ہم جانتے ہیں جو راستہ ہم نے چنا ہے وہ ہی فلاح کا اور لوگوں کی بھلائی کا راستہ ہے اس مو قع پر پاک سر زمین پارٹی مختلف علاقوں کے تعلق رکھنے والے افراد کی پاک سرز مین پارٹی میںشمولیت اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

جس میں لیاری سے سلمان پٹھان کی قیادت میں 60 سے زائد لوگوں گارڈن سے ضیاء بھائی کی قیادت میں 30 سے ذائد سے افراد اورگلستان جوہر کے علاقے سے منظور حسین ایڈووکیٹ کی سر براہی میں وفد کی پاکستان ہاوس ملاقاتیں کی۔