حضرت محمد ؐ تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجے گئے، ذکر مصطفی ؐمحفل میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے،جسٹس عرفان سعادت خان

ہفتہ 2 جون 2018 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج عرفان سعادت خان نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐتمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجے گئے انکی ذات میں ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے جس پر چل کر ہم اپنی دنیا اورآخرت سنوار سکتے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں جسٹس ہیلپ لائن وپاکستان کریسنٹ یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 33واں سالانہ انٹر اسکول مقابلہ نعت میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ذکر مصطفیؐ کی محفل میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے اور جو دلی سکون آج اس محفل میں شریک ہوکر حاصل ہوا وہ ناقابل بیان ہے ۔اس موقع پر جسٹس ہیلپ لائن وپاکستان کریسنٹ یوتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہاکہ 33سالوں سے اس روحانی محفل کا انعقا دمیرے لیے اورمیری ٹیم کے لیے باعث اعزازہے ۔

(جاری ہے)

اور33واں سالانہ انٹر اسکول مقابلہ نعت کا انعقاد مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

اس موقع پر معززین شہر آباد کے سابق چیئرمین وگوہر آف کمپنیز حنیف گوہر ،جنرل منیجر میریٹ ہوٹل ریحان فیض پیر زادہ ،پاکستان رینجرز کے میجر عنایت الله درانی ،پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے سیکریٹری یوتھ سیدطارق شاہ ،FPCCIکی چیئرپرسن آرٹس وثقافت رابعہ آصف ،FPCCIکے چیئرمین کنزمر پروڈکشن آتم پرکاش ،پاکستان نرسز فورم کے چیئرمین سلیم مائیکل ایڈوکیٹ ،سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی بشیر سروزئی ،ڈائریکٹر کلچر کے ایم سی خورشید شاہ ،ڈائریکٹر میڈیا سائوتھ آصف عظیم ،پاکستان کریسنٹ یوتھ کے بانی نعیم قریشی ،میجر عمران حسین ،سوئی سدرن کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیر (ر) محمد ابوزر ،چیئرمین بین المذاہب ہم آہنگی رائو ناصر علی جہانگیر اور دیگر شرکت کی ۔

انٹر اسکول مقابلہ نعت میں 100سے زائد اسکولوں کے بچوں ،بچیوں نے شرکت کی اول دوئم سوئم آنے والے نعت خوان بچوں میں نقد انعامات ،ٹرافی اور عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں نظامت بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوان غزالہ عارف نے کی ۔سیکریٹری کریسنٹ یوتھ راشد حسین انصاری ،انتظامی کمیٹی امان خان ،حارث امین بھٹی ،راجہ عاصم شہزاد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔تقریب 6گھنٹے سے زائد جاری رہی ۔