مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ پھلڑہ کے ایس ایچ او سید تصویر شاہ کے مطابق 13 سالہ باسط کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان اس کے دوست ہے، جنہوں نے زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے لاش ایک برساتی نالے میں پھینک دی تھی۔باسط کے ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان وقاص اور ثاقب کو گرفتار کیا تو ان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی جبکہ دیگر 2 ملزمان محمد اعجاز اور سدھیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔