ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کی ہدایات پر پولیس نے ضلع کے اندر ناکابندی اور پولیس گشت میں اضافہ کردیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر پولیس نے ضلع کے اندر ناکابندی اور پولیس گشت میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس نے 10 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے دو بھینسیں برآمد کرکے مقدمات درج کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے ٹی ممتاز پولیس نے مطلوب ملزم غلام مغیری کو 15 کلو چرس سمیت، عاقل پولیس نے ملزم رحیم بخش سولنگی کو 5 کلو چرس سمیت، باقران پولیس نے ملزم عرفان چانڈیو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، گیریلو پولیس نے ملزم ہارون مشوری کو ایک کلو چرس سمیت، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے ملزم احمد خان تھیم کو 20 کلو بھنگ سمیت، باڈہ پولیس نے ملزم ظہیر سومرو کو 2 کلو بھنگ سمیت، سی آئی اے پولیس نے غلام علی بھٹو، ایئرپورٹ پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم الطاف پیرزادو اور مارکیٹ پولیس نے ملزم علی رضا کو آدھا پاؤ چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب آریجا تھانہ کے حدود سے دو بھینسوں کی چوری کے اطلاے پر سول لائین پولیس نے ناکہ بندی کرکے رسول آباد کے علاقے سے دو بھینسیں برآمد کرکے چور امداد عمرانی کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کیے گئے ہیں جن سے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔