لاڑکانہ میں گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ضلع کی جانب سے ڈویزنل صدر عاشق حسین میمن کی معطلی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

ہفتہ جون 23:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) لاڑکانہ میں گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ضلع کی جانب سے ڈویزنل صدر عاشق حسین میمن کی معطلی کے خلاف 43 افسران نے ڈی ڈی او پاورز واپس کرکے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں محکمہ تعلیم کے مرد و خواتین افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر منظور علی منگی، جنرل سیکریٹری عبدالواحد میمن اور دیگر کا کہنا تھا کہ چند روز قبل سیکریٹری تعلیم اقبال درانی کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول شیخ زید کے ہیڈ ماسٹر اور تنظیم کے ڈویزنل صدر عاشق حسین میمن کو معطل کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عاشق حسین میمن نے ایک ٹیچر کو پیرڈ لینے کو کہا جس نے انکار کیا تو ہیڈ ماسٹر کی جانب سے اسے رلیو کیا گیا ہے اس ٹیچر کے خلاف کاروائی کے بجائے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے مطالبہ کیا کہ عاشق حسین میمن کی معطلی ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :