Live Updates

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کامعاملہ مزید الجھ گیا

حکومت اوراپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلی کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا،فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کریگی

ہفتہ 2 جون 2018 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کامعاملہ حل مزید الجھ گیا،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلی کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا،اب فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کریگی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے ارکان سر جوڑیں گے، پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ فرمان،محمد عاطف اور محمود خان جبکہ جے یو آئی کی نمائندگی مفتی فضل غفور سلیم مروت اور محمود بیٹنی کمیٹی میں شرکت کریں گے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعلی کے لیئے تجویز کردہ ناموں پر غور کرے گی ،جے یو آئی نگران وزیر اعلی کے لئے جسٹس (ر) دوست محمد خان اور منظور آفریدی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اعجاز قریشی اور حمایت اللہ کے نام دیئے گئے ہیں ،پارلیمانی کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کر سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات