سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، قومی اور صوبائی سمبلی کے امیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والوں کاجائزہ لیا گیا

مسلم لیگ ن سندھ میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی تمام حلقوں میں نئے چہرے متعارف کرکے سندھ میں حقیقی تبدیلی کا آغاز کرے گی،سید شاہ محمد شاہ

ہفتہ جون 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہفتہ کو مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدراور سندھ پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سید شاہ محمد شاہ کی صدارت میں شاہ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مشاہداللہ خان، سنیٹر سلیم ضیا، مفتاع اسماعیل، سورتھ تھیبو ،احسان سومرو اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں قومی اور صوبائی سمبلی کے امیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اندرون سندھ کے امیدواروں کی شارٹ لسٹ بنائی گئی جس کے مطابق سید شاہ این ای223 مٹیاری، قمر الزمان راجپر این ای211 نوشہروفیرو، سنیٹر اسد جونیجو این ای218 میرپورخاص، کھیل داس کوہستانی این اے 233 جامشورو، جی ایم شاہ، این اے 213 نواب شاہ، سورتھ تھیبودادو،میر امان اللہ تالپورمیرپورخاص،صاحبزادہ شبیر انصاری حیدرآباد سے اور دیگر امیدوار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ چیئرمین مرکزی بورڈ اور صدرہاکستان مسلم لیگ( ن) محمد شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا جبکہ کراچی کے امیدواروں کے حوالے سے آج( اتوار) مفتاع اسماعیل کی رہائش گاہ پراجلاس میں زیر غور لایا جائیگا جبکہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) سندھ میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی تمام حلقوں میں نئے چہرے متعارف کراکر سندھ میں حقیقی تبدیلی کا آغاز کرے گی اور سندھ سے جاگیرداروں اور سردار وںکے مقابلے میں سندھ کے عوام کو ایک اچھا متبادل فراہم کر ے گی۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی عوام نواز شریف سے محبت کرتی ھے اورامید کرتی ہے سندھ کے عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر ان کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے۔