تلہار، ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

ہفتہ جون 23:14

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) تلہار کے قریب راجو خانانی کی حدود میں ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا جبکہ اس کیساتھ سوار اس کا دوست شدید زخمی ہوگیا اطلاعات کے مطابق راجو خانانی کے گائوں نور محمد سھتو میں ڈیڈھ سال پہلے پسند کی شادی کرکے گائوں چھوڑ کرچلے جانے والے نوجوان 22سالا محبوب ولد نورمحمد سھتو اپنے دوست لیاقت ملاح کے ہمراہ گائوں آیا تو دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پسٹل سے فائر کرکے نوجوان کو قتل کردیا جبکہ اس کا دوست لیاقت بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو دیہاتی صحت مرکز راجو خانانی میں طبی امداد کیلئے بھیجا گیاعلائقے میں خوف و حراس کی لہر چھا گئی زخمی کی حالت بہترو ہونے کیبعد اس نے بتایا کہ گائوں سے واپس جاتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں نے جن کے چہرے ڈھکے تھے ہم پر فائرنگ کی واقع میں محبوب موقع پر چل بسا راجو خانانی پولیس نے متوفی کی نعش تلہار اسپتال سے پوسٹ مارٹم کیبعد ورثاء کے حوالے کردی متوفی کے بھائی میرو سھتو نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بھائی نے ڈیڈھ سال پہلے سعید پور سے پسند کی شادی کی تھی جس میں سے ایک بچے کی اولاد بھی ہے لیکن وہ مسلسل گائوں سے دور رہا جس کی وجہ اسے دھمکیاں دی جا رہی تھی اتنے وقت بعد جب وہ پہلی بار لوٹا تو اس کو قتل کردیا گیا اس نے بتایا ستار سھتو اور شریف سھتو نے اس کے بھائی کو قتل کیا ہے جو اس کے مرحوم بھائی کی بیوی کے بھائی اور کزن ہیں ڈی ایس پی بدین خالد نظامانی نے واقع کی جگہ پہنچ کر جائزہ لیا جبکہ راجو خانانی پولیس نے مقتول کے بھائی میر محمد سھتو کی مدعیت میں جوابدار شریف اور ممتاز سھتو پر مقدمہ درج کرلیا آخری اطلاع تک پولیس اصل جوابداروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی جبکہ ان کے عوض تین افراد رمضان ، احمد اور لطیف سہتو کو حراست میں لیا گیا ہے۔