ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا ء مزید 14.5 فیصد تک مہنگی ،7اشیاء کی قیمتوں میں 3.5فیصد کمی ہوئی ‘ادارہ شماریات

ہفتہ 2 جون 2018 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا ء مزید 14.5 فیصد تک مہنگی ہو گئیں جبکہ7اشیاء کی قیمتوں میں 3.5فیصد کمی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیلا، ایل پی جی سلنڈر، آلو اور خشک دودھ سمیت 13 اشیا ء کی قیمتوں میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ کیلے کی اوسطاًفی درجن قیمت میں پانچ روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد اس کی اوسطاًقیمت 131روپے فی درجن ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق کپڑا، آلو، سرخ مرچ، گندم، خشک دودھ، گوشت، گڑ، چائے، تیل سرسوں اور ایل پی جی سلنڈر بھی مہنگے ہوگئے۔ایک ہفتے کے دوران 7اشیا ء کی قیمتوں میں 3.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :