القدس مارچ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عظیم مظاہرہ

ہوگا ،ْثاقب اکبر ْ یوم القدس فلسطینیوں اوردنیا بھر کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ،ْ علامہ عارف واحدی ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس مارچ کے انتظامات مکمل ۔روٹ، کمیٹیاں، روابط، اشتہارات اور دیگر امور طے پائے ۔

ہفتہ جون 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) القدس مارچ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عظیم مظاہرہ ہوگا، کونسل میں شامل تمام جماعتیں اس مارچ میں شرکت کریں گی، ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ثاقب اکبر نے القدس مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں جاری اسرائیلی بربریت کو کوئی لگام دینے والا نہیں ، مسلمان حکمرانوں کی اکثریت اس ظلم و نا انصافی پر چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے یا فقط مذمتی بیانا ت پر اکتفا کیا جاتا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے مسلم ممالک کے عوام اس مسئلہ پر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اپنی دینی ذمہ داری انجام دیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یوم القدس فقط مظلوم فلسطینیوں سے نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ، یہ ظلم و بربریت ، ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے ۔

(جاری ہے)

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اس روز مظلومین جہان کی حمایت میں آواز بلند کرنا عبادت ہے ۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اس مارچ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ تقریب میں تنظیم اسلامی کے راہنما ، تنظیم العارفین کے راہنما آصف ایڈووکیٹ ، جماعت اسلامی کے راہنما شاھد شمسی ، جمعیت اہل حدیث کے پروفیسر خالد سیف اللہ و حافظ صدیق،،پاکستان عوامی تحریک کے میر وائس ترین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طاہر جعفری ، مجلس وحدت مسلمین کے وفا عباس، فلسطین فائونڈیشن مرتضی عباس ، البصیرہ کے اسدعباس کے علاوہ دیگر تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر القدس مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور اس سلسلے میںروٹ، انتظامی کمیٹیاں، روابط، اشتہارات اور دیگر امور طے پائے ۔