تفتان میں واقع دو طرفہ تجارتی گیٹ زیرپوائنٹ کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:15

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاک ایران سرحد کیساتھ ملحقہ علاقہ تفتان میں واقع دو طرفہ تجارتی گیٹ زیرپوائنٹ کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا،تفصیلات کیمطابق پانچ مہینے کی طویل بندش کے بعد ایرانی حکام نے تجارتی گیٹ زیروپوائنٹ کو دو طرفہ کاروبار کیلئے کھول دیا،اسٹنٹ کمشنر تفتان حاجی ظفر کبدانی نے کہا کہ آج الحمداللہ باقاعدہ زیروپوائنٹ پہ کاروبار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے مزدور طبقہ سمیت اہل علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ زیروپوائنٹ کھولنے میں انتظامیہ مسلسل ایرانی حکام سے رابطے میں رہے اور بلا آخر انتظامیہ زیرپوائنٹ کھولنے میں کامیاب ہوگئی تاجر برادری اور عوامی حلقوں نے زیر وپوائنٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ مہینے سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے علاقے کے عوام شدید معاشی مشکلات سے دوچار رہے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے انہوں نے کہا کہ زیرو پوائنٹ پہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے سے علاقے کے رونقیں بحال ہوگی اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :