پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کا اہتمام

ہفتہ 2 جون 2018 23:42

پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہر کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں جن میں کالا پل، پاکستان چوک اور محمود آباد نمبر6 شامل ہیں میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر رینجرز ہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے مفت طبی سہولیات دی گئیں۔ اہلیان کراچی سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے فراہم کردہ ان سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔