کوئٹہ میں کسٹم ،پولیس اورایف سی کی مشترکہ کارروائی ، 11نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں گئیں

ہفتہ جون 23:42

کوئٹہ۔02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) کوئٹہ میں کسٹم ،،پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 11نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم مقبول بلوچ نے بتایا کہ ہفتہ کو ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ خان کے ہمراہ کسٹم ،،پولیس اورایف سی کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مختلف شو رومز پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کی 11نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لے لیں جبکہ 25دیگر گاڑیوں کی تصدیق کاحکم دیدیا گیا ہے تحویل میں لی جانے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔