Live Updates

ماہ صیا م میں مضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت دیں گے،اسسٹنٹ کمشنر ارباب محمد افضل

ہفتہ 2 جون 2018 23:42

کوئٹہ۔02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ڈپٹی کمشنرنصیرآباد ڈاکٹرمحمدیاسربازئی کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرارباب محمدافضل دہوار اورنائب تحصیلدار امداد حسین جروارکی سربراہی میں ڈیرہ مرادجمالی پولیس نفری کے ہمراہ گرانفروشوں اورمضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اورماہ صیام احترام نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیاکئی گرانفروشوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کسی کو بھی گرانفروشی کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے اورنہ ہی ماہ صیا م میں مضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت دیں گے عوام کوبھی چاہئے کہ وہ گرانفروشوں کے خلاف حکومتی کاروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ عوام کو ماہ صیام میں ذیادہ سے ذیادہ ریلیف مل سکے اسسٹنٹ کمشنر ارباب محمد افضل دہوارکاگرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا رمضان المبارک میں کسی سے کوئی رعایت کی گنجائش نہیں گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیںحکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنیکی بھرپورکوشش کررہی ہیں کوشش ہے کہ رمضان المبارک میں غریب عوام کو اشیاء خوردنوش کم سے کم قیمت میں مل سکیںعوام کوسستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے سبزی فروش دکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے فراہم کردہ سرکاری ریٹ لسٹ پرعمل کریں بصورت دیگر بھاری جرمانے اور جیل جانے کی تیاری کرلیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات