کوئٹہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ہنڈی اور حوالے کا کام کرنے والے 8افراد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ جون 23:42

کوئٹہ۔02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) کوئٹہ شہر میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ہنڈی اور حوالے کاغیر قانونی کام کرنے والے 8افراد کو گرفتار کرکے ملکی اور غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان الطاف حسین نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیراحمد میمن کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے نے کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ ، چوہڑمل روڈپر کارروائی کے دوران ہنڈی اور حوالے کے کام میں ملوث 8افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔