پنجگور کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی

ہفتہ 2 جون 2018 23:42

کوئٹہ۔02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء)پنجگور کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو پنجگور کے علاقے بالگتر سے لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعس ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔