الیکشن 25 جولائی کی مقررہ تاریخ پر منعقد نہ ہوئے تو قوم انتشار کا شکار ہوگی، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ

ہفتہ 2 جون 2018 23:42

کوئٹہ۔02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے انتخابات کے بروقت انعقاد میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الیکشن 25 جولائی کی مقررہ تاریخ پر منعقد نہ ہوئے تو قوم انتشار کا شکار ہوگی جس سے ناقابل تلافی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کسی قسم کے غیر جمہوری اور غیر آئینی طرز عمل کو قبول نہیں کرے گی۔ انتخابات وقت پر ہونے چاہیں تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن انتخا بی شیڈول کا اعلان کرچکا ہے اس لئے آئندہ انتخابات کا بروقت انعقاد ہونا چاہئے۔ کسی بھی بہانے سے تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔