جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچے سمیت2افراد ہلاک

ہفتہ جون 23:43

کوئٹہ۔02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بچے سمیت2افراد کو ہلاک کردیا۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو جھل مگسی کے علاقے کوٹ مگسی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کرکے طارق مگسی اوراسکے کمسن بیٹے علی گل کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی