Live Updates

فاروق بندیال پاکستان تحریک انصاف میں آنے سے پہلے 15 سال تک مسلم لیگ ن کی آنکھ کا تارا بنے رہے

فاروق بندیال کی مریم نواز کو شال پہنانے کے تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئیں، مخالفین نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 2 جون 2018 23:21

فاروق بندیال پاکستان تحریک انصاف میں آنے سے پہلے 15 سال تک مسلم لیگ ن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-02جون 2018ء) :فاروق بندیال پاکستان تحریک انصاف میں آنے سے پہلے 15 سال تک مسلم لیگ ن کی آنکھ کا تارا بنے رہے۔ فاروق بندیال کی مریم نواز کو شال پہنانے کے تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئیں، مخالفین نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شبنم زیادتی کیس میں ملوث فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

فاروق بندیال کا تعلق این اے 39 خوشاب سے ہے۔ فاروق بندیال ایک زمیندار ہیں جو شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک تھے۔ اداکارہ شبنم کیساتھ ہونے والی زیادتی کیس کے بعد عدالت نے 5 مرکزی ملزمان کو سزائے موت دی تھی۔
تاہم بعد ازاں اداکارہ شبنم نے دباو کے باعث ملزمان کو معاف کر دیا تھا اور پھر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اب اس کیس کے مرکزی ملزم فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس سے قبل فاروق بندیال مسلم لیگ ن کا حصہ تھے۔ فاروق بندیال نے جمعرات کے روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فاروق بندیال کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ۔ اس حوالے سے اتنے وسیع پیمانے پر ردعمل آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فاروق بندیال کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کی ہے کہ عمران خان نے ان اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق ایک سزا یافتہ مجرم تحریک انصاف کا حصہ بنا ہے۔
۔اسی روز عمران خان نے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا ۔اس حوالے سےفاروق بندیال کا کہنا تھا کہ یہ باتیں میرا ماضی ہیں ،حال نہیں۔ کالج کے زمانے میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

فاروق بندیال کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ڈکیتی کیس میں شامل تھا اس حوالے سے اداکارہ شبنم سے پوچھ لیں وہ ابھی زندہ ہیں۔علاوہ ازیں یہ بھی خبریں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ ن کے مخالفین کی جانب سے اس سارے عرصے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ ن نے فاروق بندیال کو اپنی آغوش میں لیا ہوا تھا۔فاروق بندیال پاکستان تحریک انصاف میں آنے سے پہلے 15 سال تک مسلم لیگ ن کی آنکھ کا تارا بنے رہے۔
فاروق بندیال کی مریم نواز کو شال پہنانے کے تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئیں، مخالفین نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوشل میڈیا پر اس بات کو بہت زیادہ پھیلایا جارہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات