کوئٹہ ،بلوچستان اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد اسمبلی میںسا بقہ صوبائی وزراء نے سامان سمیٹ لئے

ہفتہ 2 جون 2018 23:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) بلوچستان اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد اسمبلی میںسا بقہ صوبائی وزراء نے سامان سمیٹ لئے ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزراء کے لئے آلاٹ کئے گئے دفاتر سے اسمبلی مدت پوری ہونے کے بعد سابقہ وزراء نے اپنے سامان سمیٹنے کے لئے گاڑیاں لے آئی او ر اپنا سامان لے کر روانہ ہو گئے جبکہ سول سیکرٹریٹ کوئٹہ سے بھی سامان سمیٹ لئے تا ہم اب تک گاڑیاں محکمے کو واپس نہیں کئے کئی بار لیٹر ارسال کئے گئے مگر سابقہ وزراء اور ان کے اسٹاف کے زیر استعمال اب بھی موجود ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کے چیئر میوں نے بھی اب تک گاڑیاں واپس نہیں کئے گئے۔