لاہور،قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور توہین عدالت کے معاملہ پر ملزم ناصر خان اور ملزم جمیل خان کے اہل خانہ سپریم کورٹ میں پیش، ملزمان کی والدہ اور بچوں کی رو رو کر چیف جسٹس سے معافی کی استدعا

ہفتہ 2 جون 2018 23:43

لاہور،قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور توہین عدالت کے معاملہ پر ملزم ناصر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور توہین عدالت کے معاملہ پر ملزم ناصر خان اور ملزم جمیل خان کے اہل خانہ سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کی والدہ اور بچوں کی رو رو کر چیف جسٹس سے معافی کی استدعا، والدہ اور بچوں نے اپنے موقف میں کہا کہ غلطی ہو گئی ہے ہمیں معاف کر دیں۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے کیا کیا ہے۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ قصور میں جو کچھ ہوا اس پر شرمندہ ہیں اس پر معافی دے دی جائے۔چیف جسٹس نے ناصر خان اور جمیل خان کی حد تک مقدمہ واپس اور توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔