چیف جسٹس آف پاکستان نے تاریخ رقم کردی

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ رات گئے تک عدالت لگی رہے گی ، چیف جسٹس نے 12بجے رات تک بیٹھنے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 2 جون 2018 23:31

چیف جسٹس آف پاکستان نے تاریخ رقم کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-02 جون 2018ء ) :چیف جسٹس آف پاکستان نے تاریخ رقم کردی ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ رات گئے تک عدالت لگی رہے گی ، چیف جسٹس نے 12بجے رات تک بیٹھنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج مختلف کیسز پر سماعت کی، مقدمات کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی گئی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے مختلف کیسز کی سماعت کی، چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجازالحسن دو رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اس 2 رکنی بینچ نے اصغر خان کیس، بیورو کریٹس اور دیگر افسران کے زیر استعمال گاڑیوں پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ بینچ نے مختلف سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی اور پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

بینچ غیر متعلقہ اشخاص کو پولیس سیکیورٹی دینے کے خلاف بھی ازخود نوٹس کیس پر سماعت کرنا تھی۔

اس کے علاوہ عائشہ احد کیس کی بھی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا۔آج چیف جسٹس پاکستان نےاٹارنی جنرل، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر رکھا تھا ۔آج کی عدالتی کاروائی کی سب سے بڑی بات یہ تھی کہ چیف جسٹس نے تاریخ رقم کر دی۔آج عدالت کی کاروائی میں پہلی مرتبہ افطار کا وقفہ کرنے کے بعد پھر سے عدالت شروع کی گئی اور کسسز کی سماعت جاری رکھی گئی۔چیف جسٹس نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ رات 12 بجے تک عدالت لگانے کا اعلان کیا ہے۔یہ ایسا قدم ہے جو آج تک کوئی نہیں اٹھا سکا۔