سکھر میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں بلدیہ کی انتظامی و سب کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب

ہفتہ 2 جون 2018 23:43

سکھر۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں بلدیہ کی انتظامی و سب کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں تمام چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پریذائڈنگ آفیسر یار محمد جونیجو ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے نتائج کا اعلان کیا، جبکہ منتخب چیئرمین صاحبان کو میئر و ڈپٹی میئر نے مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انتظامی کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں فنانس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علی نواز کھوسو ، اسٹبشلمنٹ اینڈ کوآرڈینشن کمیٹی کے عزیز اللہ خان ، واٹر ورکس ‘ سینیٹیشن اینڈ ڈرینج کمیٹی کے مختیار احمد کھوکھر ، ہیلتھ کمیٹی کے ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی ، الیکٹرک کمیٹی کے فراز احمد ماکو ، کچی آباد کمیٹی کے عبدالرحمن صدیقی ، ٹیکسیشن ‘ اینٹی انکروچمنٹ اینڈ لینڈ گرانٹ کمیٹی کے بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، پبلک ورکس کمیٹی کے احسان احمد لاشاری، مکینکل کمیٹی کے میر عبدالرحمن مینگل ، باغات کمیٹی کی زینت بھنبھرو ، ایجوکیشن‘ سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کمیٹی کی ممتاز بیگم، لیگل ایڈ کمیٹی کے محمد فرید صدیقی ، مینارٹی ‘ یوتھ اینڈ لیبر کمیٹی کے ایشور لال ، کونسل سیکشن کمیٹی کے طارق حسین چوہان، اسپورٹس کمیٹی کے محمد حنیف میمن ، انفارمیشن کمیٹی کے غلام مرتضیٰ گھانگھرو چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ سب کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں واٹر ورکس سب کمیٹی کے چیئرمین محمد یاسین آرائیں ، سینیٹیشن سب کمیٹی کے مختیار احمد کھوکھر ، ڈرینج سب کمیٹی کے محمد عرفان راجپوت ، ٹیکسیشن سب کمیٹی کے ایشور لال ، اینٹی انکروچمنٹ سب کمیٹی کے میر عبدالرحمن مینگل ، لینڈ گرانٹ سب کمیٹی کے عابد حسین عرف عابد گل مہر، ایجوکیشن سب کمیٹی کی قمرالنساء پھلپوٹو ، سوشل ویلفیئر سب کمیٹی کی عذرا جمال ، ہیومن رائٹس سب کمیٹی کی غزالہ کاشف صدیقی، مینارٹی سب کمیٹی کے ایشور لال ، یوتھ سب کمیٹی کے بہاول سرہیو ، لیبر سب کمیٹی کے شفقت علی مہر منتخب ہوے۔