ْسکھر بلڈ اینڈ ڈرگ ڈونیٹنگ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹر ی کی بلدیہ اعلی سکھر کے اجلاس میں شرکت

ہفتہ 2 جون 2018 23:44

سکھر۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سکھر بلڈ اینڈ ڈرگ ڈونیٹنگ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالجبار نے بلدیہ اعلی سکھر کے اجلاس میں شرکت کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل کو موثر بنانے کے لئے اداروں کا تعاون لیا جائے اور SBCA بلڈرز کو آگ بجھانے کا سسٹم و آلات نصب کرنے کا پابند کرے۔