Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا میں قومی اسمبلی کی7 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:44

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا میں قومی اسمبلی کی7 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق این اے 40 سے گل داد خان، 41 سے گل ظفر خان اور 42 سے سجاد خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔اعلان میں مزید کہا گیا کہ این 43، 46، 48 اور51 سے بالترتیب نورالحق قادری،سید اقبال میاں، اورنگزیب خان اور قیصر جمال انتخاب لڑیں گے۔اس ضمن میں کارروائی مکمل کرنے کیلئے تحریک انصاف الیکشن مینجمنٹ سیل کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ tmc/ads/ifa 2329

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات