Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر بابر اعوان کوتحریک انصاف کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:44

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر بابر اعوان کوتحریک انصاف کا مرکزی سینئر ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے ممتاز ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کوتحریک انصاف کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔تقرری کے موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اور تقرری اور اعتماد پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات