آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیئں، تمام سیاسی جماعتوں نے اس پر اتفاق بھی کیا ہے،سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر

ہفتہ 2 جون 2018 23:50

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیئں اور تمام سیاسی جماعتوں نے اس پر اتفاق بھی کیا ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کی تاخیر کی کوئی وجہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے اقدام یا حربوں کو قبول نہیں کرے گی جس سے عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا محمد افضل کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عام انتخابات کے انعقاد کے بارے میں افواہوں کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے۔