مسکارا لگانے والی خواتین ہو جائیں ہوشیار

روازنہ مسکارا لگانے والے خاتون اپنی بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 2 جون 2018 23:55

مسکارا لگانے والی خواتین ہو جائیں ہوشیار
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-02 نوجوان مسکارا لگانے والی خواتین ہو جائیں ہوشیار، روازنہ مسکارا لگانے والے خاتون اپنی بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں خواتین کی زندگی میں میک اپ کی بنیادی اہمیت ہے ۔خود کو بنانے سنوارنے کے لیے میک اپ کا استعمال عام ہے۔ایک جانب تو وہ میک اپ کی مصنوعات پر ہزاروں روپے خرچ کرڈالتی ہیں تو دوسری جانب ان کے استعمال میں بھی ہزار جتن کرتی ہیں۔

انہی میک اپ مصنوعات میں سے ایک مسکارا بھی ہے جسے خواتین اپنی آنکھوں کی خوبصورتی کو بڑھانے اور انہیں پر کشش بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں،مگر خبردار مسکارے کا بے جا استعمال آپکی بینائی کو متاثر کر سکتی ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں روازنہ مسکارا لگانے والے خاتون اپنی بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

(جاری ہے)

اپنی کہانی بتاتے ہوئے اس خاتون کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی صبح اٹھتی تو پہلے سے لگے مسکارا کو ٹھیک سے صاف کیے بغیر دوبارہ مسکارا لگانے کا شوق پورا کرتیں، ایسا کرنے سے انہیں آنکھوں میں آہستہ آہستہ جلن اور خارش ہونے لگی جس سے چھٹکارا پانے کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں آئی ڈراپ اور دیگر دوائیاں استعمال کے لیے دیں جس سے افاقہ نہ ہوا۔

جب تکلیف بڑھی تو ماہرِ چشم نے مختلف ٹیسٹ کرائے میں جس میں انکشاف ہوا کہ مسکارے کی وجہ سے پپوٹوں کے اندرونی حصے میں سیاہ رنگ کے سخت پتھریلے دانے نما نمودار ہوچکے ہیں جس سے خاتون کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ تقریباً بصارت کی صلاحیت کھوبیٹھی۔ واقعہ سامنے آنے پر ڈاکٹرز نے خواتین کو میک اپ کی صفائی خصوصاً آئی لائنر صاف کرنے کی تلقین کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔اس حوالے سے ضروری ہے کہ خواتین مسکارے کے استعمال میں احتیاط کریں اور دوبارہ مسکارا لگانے سے پہلے ،اپنی آنکھوں کو دھو لیں۔

متعلقہ عنوان :