بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر کشمیریوں کی دشمنی میں تمام حدود پار کر گئے

سیاست دان کشمیر میں سیکیورٹی کے بغیررہ کردکھائیں،اب مذاکرات کی گنجائش نہیں ایکشن کا وقت ہے،گوتم گمبھیر

ہفتہ 2 جون 2018 23:58

بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر کشمیریوں کی دشمنی میں تمام حدود پار کر گئے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-02جون 2018ء) :بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کشمیریوں کی دشمنی میں تمام حدود پار کر گئے ۔گوتم گمبھیرکا کہنا تھا کہ سیاست دان کشمیر میں سیکیورٹی کے بغیررہ کردکھائیں،اب مذاکرات کی گنجائش نہیں ایکشن کا وقت ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کشمیریوں کی دشمنی میں تمام حدود پار کر گئے ۔بھارتی انتہا پسندوں کی اسلام دشمنی تو سمجھ میں آتی ہے مگر اچھے خاصے باشعور لوگ بھی روایتی تعصب کا مظاہرہ کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر چند پیغامات سے اپنا اصل چہرہ ظاہر کردیا۔بھارتی کرکٹرگوتم گمبھیربھی کشمیری نوجوان کوکچل کرہلاک کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے کا حامی نکلا۔گوتم گھمیر کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات کی گنجائش نہیں ایکشن کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

۔اسکا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان کشمیر میں سیکیورٹی کے بغیررہ کردکھائیں۔

۔یاد رہے کہ گوتم گھمبیر پہلے بھی اس طرح کے ٹوئیٹس کر چکے ہیں جس پر آفریدی نے انکو ٹوئیٹر پر ہی کرارا جواب دیا تھا۔گوتم کا کہنا تھا کہ میرے ہربھارتی فوجی جوان کے چہرے پر تھپڑ کے بدلے کم سے کم 100جہادیوں کی جان لے لینی چاہیے۔گوتم گھمبیر نے مزید لکھا کہ جو آزادی چاہتا ہے، وہ ابھی بھارت چھوڑ کر چلاجائے، کشمیر ہمارا ہے
۔ Twitter Ads info and privacy ایک اور ٹویٹ میں گوتم گھمبیر نے لکھا کہ بھارت کے دشمن بھول گئے ہیں کہ بھارتی پرچم میں کیسری رنگ کا مطلب ’’ہمارے غصے کی آگ‘‘، سفید رنگ ’’جہادیوں کے کفن ‘‘ اور سبز رنگ ’’دہشت گردی سے نفرت ‘‘کی علامت ہے

متعلقہ عنوان :